مختلف علاقوں سے 6 ڈاکو گرفتار نقدی، موبائلزودیگر سامان برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈکیتی کی نیت سے چھپے 6ڈاکو پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ۔
تھانہ چک جھمرہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 6ملزمان کو حراست میں لے کرتلاشی کے دوران اسلحہ، نقدی، موبائلز، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔