پیشنٹ ڈائپرز کے دام 3گنا بڑھ گئے ،مریض،لواحقین پریشان

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)فیصل آباد میں معذوروں اور ضعیف مریضوں کے لیے استعمال ہونے والے اڈلٹ پیشنٹ ڈائپرز کے دام 3 گنا تک بڑھ گئے مریضوں اور لواحقین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
ناجائزنافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے معذور مریضوں کو بھی نہ بخشا مریضوں کو لگائے جانیوالے اڈلٹ پیشنٹ ڈائپرز کی قیمتوں میں 8 ماہ کے دوران تین گنا تک اضافہ ہوچکا ہے دس ڈائپرز کا بنڈل 8ماہ قبل 430 میں فروخت ہوتا تھا اور اب اسکی قیمت 1130 روپے ہوچکی ہے ۔