ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ سوشل میڈیا پر دعوئوں میں مصروف

ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ سوشل میڈیا پر دعوئوں میں مصروف

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن عملی اقدامات کی بجائے محض دعوے کرنے میں مصروف شہریوں تک حقیقی ریلیف نہ پہنچ سکا تفصیلات کے مطابق کمشنر دفتر کے سوشل میڈیا پیج پر روزانہ مختلف اقدامات کی تشہیر اور افسروں کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں ۔

جس میں بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں مگر ان دعوئوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا کمشنر کے سوشل میڈیا پیج پر پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ مختلف سیلز پوائنٹس پر چینی رعایتی نرخوں کے تحت 95 روپے کلو دستیاب ہے مگر یہ چینی صرف سوشل میڈیا پیج پر ہی موجود ہے عملی طور پر کہیں بھی نہیں مل رہی، انتظامیہ کے فرضی دعوئوں کے باعث عوام تک حقیقی ریلیف نہیں پہنچارہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں