فیصل آباد چیمبر آف کامرس رکنیت تجدیدی مہم جاری

فیصل آباد چیمبر آف کامرس رکنیت تجدیدی مہم جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری رکنیت کی تجدیدی مہم جاری ہے اور اس سال پہلے سے بہتر نتائج حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

یہ بات فیصل آباد چیمبر کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے ممبر شپ تجدید بارے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال فل ڈے کے حوالے سے 7039 میں سے 4164ممبران کی رکنیت تجدید ہو چکی تھی جبکہ اس سال 8315ممبران میں سے 54فیصد کی رکنیت تجدید ہو چکی ہے ۔ ایسوسی ایٹ کلاس کے 3071میں سے پچھلے سال آج کے دن تک 2960ممبروں کی رکنیت تجدید ہو چکی تھی جبکہ اس سال 111کا فرق ہے مگر ابھی رات بارہ بجے تک کا وقت باقی ہے ۔ کارپوریٹ کلاس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پچھلے سال 1093میں سے 9070کی رکنیت تجدید ہو چکی تھی مگر ابھی وقت ہے یہ کمی پوری ہو جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں