نہر کے پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، ادارے خاموش تماشائی

نہر کے پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، ادارے خاموش تماشائی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)شہرمیں نہر پر بنے پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ، متعلقہ اداروں کی جانب سے شہریوں کی حفاظت کے لیے عرصہ درازسے مرمتی کام نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق پل ٹھٹھہ ، پائپوں والا پل ، چارچک پل سمیت دیگر پل خستہ حالی کا شکار ہیں ۔

کئی سال سے مرمت کا کام نہ ہونے سے بیشتر پل اس قدر خستہ حالی کا شکار بن چکے ہیں کہ انکے اوپر کا میٹیریل اترنے کے بعد اندر سے آہنی سریے بھی باہر نکل آئے ہیں اور انکی بھی حالت انتہائی خستہ دکھائی دیتی ہے ۔ یہ پل کسی بھی وقت بڑے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ان پلوں کی خستہ حالی سے پریشان ہیں۔ شہریوں کا انتظامیہ سے اپیل کرتے کہنا ہے کہ وہ انکے حال پر رحم کھائے اور ان پلوں کوجلد مرمت کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں