جی سی یو میں انسدادِمنشیات، حادثات سے بچاؤ پرسیمینار

جی سی یو میں انسدادِمنشیات، حادثات سے بچاؤ پرسیمینار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر جی سی یونیوسٹی فیصل آباد میں انسدادِمنشیات، حادثات سے بچاؤ اور روڈ سیفٹی ٹریفک رولز بارے آگاہی سیمینار جبکہ نجی تعلیمی ادارے میں لیکچرکاانعقادکیا گیا۔ طلبہ اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے لیکچرز دیتے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس ہر شہری کے لئے ضروری ہے ہرڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہونا چاہئے ، گاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھیں، اپنی لین میں گاڑی چلائیں، تیز رفتاری مت دکھائیں، سیٹ بیلٹ اور ہیلٹ کا استعمال لازمی کریں،موٹر سائیکل انتہائی بائیں لین میں چلائیں، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کاا ستعمال اور ون وے کی خلاف ورزی نہ کریں، اپنی اور دوسروں کی زندگی کو بچانے کیلئے ٹریفک قوانیں پر عمل کریں۔ انسدادِ منشیات لیکچر دیتے کہا کہ نئی نسل کو بچانے کے لئے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف بھر پور مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔ نوجوانوں میں آئس نامی ڈگ کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جس سے نئی نسل کا مستقبل انتہائی خطرے میں ہے ماڈرنائزیشن کے نام پر نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر آپہنچی ہے نوجوان منشیات استعمال سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں ۔اس سلسلہ میں آگاہی کیساتھ ساتھ ہائی ویز پر منشیات کے خلاف سرچ آپریشن بھی جاری ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں