’’زرعی یونیورسٹی دنیا کی 66ویں ، 12ویں بہترین ایشیائی جامعہ‘‘

 ’’زرعی یونیورسٹی دنیا کی 66ویں ، 12ویں بہترین ایشیائی جامعہ‘‘

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو ورلڈ کیو ایس رینکنگ2023ء کی جانب سے زراعت اور جنگلات کے شعبہ جات میں دنیا کی 66ویں اور ایشیاکی 12ویں بہترین جامعہ قرار دیا گیاہے ۔

اس امر کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار خاں نے ڈینز اور ڈائریکٹرز اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ جاری کردہ کیو ایس رینکنگ میں زرعی یونیورسٹی گذشتہ سال سے 8 پوزیشن کی بہتری کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر 66 ویں اعلیٰ جامعہ قرار پائی ، پچھلے سال دنیا میں 74ویں اور ایشیا میں 14ویں نمبر پر 

تھی۔انہوں نے کہا زرعی یونیورسٹی برصغیر کی پہلی زرعی دانش گاہ ہونے کے ناطے زرعی ترقی،اعلیٰ تعلیم اور ٹھوس تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے اور اس کا شمار بین الاقوامی سطح پر پائے جانیوالے تمام معتبر رینکنگ میں ہوتا ہے ۔ ایک ماہ میں زرعی یونیورسٹی کی تیار کردہ بھنڈی،چاول، پھولوں اور گنے کی اقسام کی منظوری حکومتی سطح پر دے دی گئی ہے ۔ جس سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کسان کی معاشی حالت میں بہتری ہو گی۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں