ستر فیصد پروسیسنگ ملز بند، مشینری پڑی پڑی کباڑ بننے لگی

ستر فیصد پروسیسنگ ملز بند، مشینری پڑی پڑی کباڑ بننے لگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بڑی تعداد میں بند ہونے والی پروسیسنگ ملز کی مشینری پڑی پڑی کباڑ بننے لگی۔ کیمیکل ملے پانی سے چلنے والی مشینری بندش کے باعث زنگ آلود ہوکر گلنے لگی ۔

جس نے مالکان کی پریشانی میں اضافہ کردیا ۔ صنعتی شہر میں پروسیسنگ ملز کے ستر فیصد یونٹس بند ہونے کے بعد اب غیر فعال مشینری بھی خراب ہونے لگی ہے ۔ کپڑے کی ڈائینگ اور پرنٹنگ کے لیے مشینوں میں کیمیکل ملا پانی استعمال کیا جاتا ہے تاہم کئی ماہ سے مشینری بند ہونے سے کیمیکل نے مشینوں کو زنگ آلود اور اندر سے خراب کرنا شروع کردیا ہے جس سے نا صرف مرمتی کام پر لاکھوںخرچ ہوں گے بلکہ کروڑوں کی نئی مشینری بھی خریدنا پڑے گی۔ چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن حافظ اصغر کا کہنا ہے کے موجود حالات میں انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے تاہم اس کا اصل اثر آنے والے وقت میں نظر آئے گا۔ دوبارہ فعال ہونے پر پروسیسنگ ملز کی مشینیں استعمال کے قابل نہیں رہیں گی جنہیں تبدیل کرنا مجبوری بن جائے گا جبکہ پرانی مشینری کباڑ کے بھاؤ فروخت کرنا پڑے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں