اولڈ ایج ہوم میں مقیم افراد کیلئے افطاری کا اہتمام

اولڈ ایج ہوم میں مقیم افراد کیلئے افطاری کا اہتمام

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اولڈ ایج ہوم میں مقیم افراد کیلئے افطاری کا اہتمام ۔ماڈل چلڈرن ہوم میں مقیم مستحق بچوں نے بھی شرکت کی۔

 نجی فاؤنڈیشن نے بزرگ مرد و خواتین اور مستحق بچوں کو افطاری کروائی۔ چیئرپرسن فاؤنڈیشن آمنہ آفتاب ،سوشل ویلفیئر آفیسر طیب بھٹی، لبنی صدیق، سابق ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل، فاؤنڈیشن سے خلیق خان نیازی، قرات العین و دیگر والنٹیئرز نے شرکت کی۔ آمنہ آفتاب کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں سوشل ویلفیئر کے ساتھ مل کر خصوصی بچوں کیلئے بہت جلد پراجیکٹ بھی لانچ کریں گے تاکہ نظرانداز کئے گئے طبقے کو معاشرے کا مفید حصہ بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں