میٹرک امتحانات سر پر آ پہنچے ،اساتذہ غیر حاضری نہ ختم ہو سکی

میٹرک امتحانات سر پر آ پہنچے ،اساتذہ غیر حاضری نہ ختم ہو سکی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)میٹرک امتحانات سر پر آ ن پہنچے ، سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضریاں نہ ختم ہو سکیں ۔ بورڈ امتحانات قریب تو اساتذہ کی غیر حاضریاں بھی عروج پر پہنچ گئیں۔

سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے جبکہ آدھے سے زائد اساتذہ مردم شماری ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں اور سکولوں میں اساتذہ کی تعداد بہت کم ہے ۔ جس کے باوجود اساتذہ کی جانب سے غیر منظور شدہ غیرحاضریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ جسکے باعث بچوں کو امتحانات تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ امتحانات قریب آتے ہی سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے بھی بغیر منظوری کے چھٹیاں کرنا شروع کردیں۔ اساتذہ کی غیر حاضریوں پر زیر تعلیم بچوں نے بھی شکایات کے انبار لگا دیئے ۔ بچوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم نے امتحانات کا عندیہ دے دیا ہے امتحانات تیاری کے لیے سکولوں میں اساتذہ غیر حاضر ہونے سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔ افسروں کو چاہیے کہ اساتذہ کی حاضریوں کو یقینی بنائیں تا کہ امتحانات کی تیاری کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں