ناقص انتظامات ، مفت آٹا لینے والے خوارتذلیل معمول

ناقص  انتظامات  ،  مفت  آٹا  لینے  والے  خوارتذلیل  معمول

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )ضلعی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی سے آٹا لینے آئے مستحق افراد کی تذلیل کرنا معمول بن گیا ناقص انتظامات سے شہری خوار ہونے لگے اقبال سٹیڈیم میں آٹا لینے آئے معمر شخص سے پارکنگ کمپنی کے ملازم کی ہاتھا پائی پارکنگ اٹینڈنٹ عثمان منظور نے بزرگ شہری کو زدو کوب کیا ۔

اور گالم گلوچ بھی کی تفصیلات کے مطابق غربت کے مارے شہریوں کی عزت نفس کو مجروح کرنا اور ان کی تذلیل کرنا معمول بن چکا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مفت آٹے کے ترسیلی پوائنٹس پر ناقص انتظامات پر روزانہ ایسے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں مفت آٹاکے لیے آنے والے شہریوں کو گھنٹوں تک طویل قطاروں میں لگا کر خوار کیا جاتا ہے شہریوں کے بیٹھنے کے لیے بھی مناسب انتظامات نہیں کیے جاتے شہری طویل قطاروں میں لگ کر انتظار کرتے ہوئے تھک جائیں تو زمین پر ہی بیٹھ جاتے ہیں بزرگ شہریوں کے لیے الگ کائونٹرز یا قطاروں کا بندوبست بھی نہیں کیا جاتا معمر اور ضعیف شہریوں کو بھی آٹے کے حصول کے لیے دھکم پیل برداشت کرنی پڑتی ہے شہری بے بسی کی تصویر بنے سب کچھ برداشت کرتے ہیں گزشتہ روز اقبال سٹیڈیم میں ہونے والے افسوسناک واقعہ میں آٹے کے حصول کے لیے آئے بزرگ شہری کو پارکنگ کمپنی ملازم عثمان منظور نے زدو کوب کیا پارکنگ اٹینڈنٹ نے بزرگ شہری سے ہاتھا پائی کرتے گالم گلوچ بھی کی پارکنگ اٹینڈنٹ کی جانب سے مبینہ طور پر موٹرسائیکل کا ہینڈل لاک توڑنے پر جھگڑا شروع ہوا تلخ کلامی کے بعد نوبت ہاتھا پائی پر آن پہنچی پارکنگ اٹینڈنٹ نے اخلاقیات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بزرگ شہری سے گالم گلوچ کیا اور ہاتھا پائی شروع کردی ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز نے بیچ بچائوکرواتے ہوئے بزرگ شہری کو بچایا ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں غیر تربیت یافتہ پارکنگ عملے کی جانب سے اکثر و بیشتر ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں مفت آٹے کے ترسیلی پوائنٹس پر تعینات عملے کی جانب سے بھی شہریوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے معلومات فراہمی کی بجائے کائونٹرز پر تعینات عملہ شہریوں سے بدتمیزی کرتا ہے معاملے سے معلق ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر سے موقف کے لیے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پارکنگ اٹینڈنٹ عثمان منظور اور پارکنگ انسپکٹر فیاض کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں