ترقیاں نہ ملنے پر اساتذہ کاضلع کونسل چوک میں مظاہرہ

 ترقیاں نہ ملنے پر اساتذہ کاضلع کونسل چوک میں مظاہرہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی رپورٹر) محکمانہ ترقیاں نہ ملنے پر اساتذہ کا پارہ ہائی ہوگیا۔ مطالبات کے حق میں گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ضلع کونسل چوک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جس کے باعث ہلال احمر، کچہری بازار اور ضلع کچہری کے طرف جانے والے راستے بند ہوگئے ۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 31 مارچ تک ترقیاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم اس پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔ ہر محکمے میں ترقیاں دی جا رہی ہمیں بھی ہمارا حق دیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں