آٹا پوائنٹس پر نظام بہتر بنانے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات

آٹا پوائنٹس پر نظام بہتر بنانے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) فری آٹا پوائنٹس پرٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو کنٹرول کرنے کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی پولیس کے ساتھ ٹریفک لیڈی۔۔

 و مرد اہلکار بھی شانہ بشانہ ڈیوٹی سرانجام دینے میں مصروف ہوگئے ۔ رمضان المبارک کے دوران افطاری کے اوقات اور فری آٹا پوائنٹس پہ پارکنگ کے بہتر نظام اور ٹریفک کے بلارکاوٹ بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد رانا خالد رشید نا صرف خود متحرک ہیں بلکہ تمام ٹریفک فورس کو سپیشل ڈیوٹیاں تفویض کرتے ہوئے نہ صرف فری آٹا پوائنٹس پر پارکنگ کے بہتر انتظامات اور بہتر ٹریفک بہاؤ بنایا جا رہا ہے بلکہ افطاری کے اوقات میں خود سڑکوں اور چوکوں میں ٹریفک وارڈنز کے ساتھ ملکر ٹریفک کے بلارکاوٹ بہاؤ کو جاری رکھنے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کرتے نظر آتے ہیں۔ اسکے علاوہ نماز تراویح کے وقت بڑی اور مصروف شاہراہوں پر مساجد کے باہر بھی ٹریفک سٹاف کو تعینات کیا جاتا ہے ۔ اسی سلسلہ میں مدنی چوک سمن آباد، ہاکی سٹیڈیم سوساں روڈ، کوآپریٹو کالج سرگودھا روڈ، الفتح گراؤنڈ سلیمی چوک ، کلیم شہیدپارک غلام آباد، اقبال سٹیڈیم، چک جھمرہ، تاندلیانوالا، ٹھیکریوالا، جڑانوالا، کھرڑیانوالہ اور سمندری میں لگائے گئے فری آٹا سیل پوائنٹس پر ٹریفک ڈیوٹی کو سی ٹی اونے چیک کیا اور شہریوں کو فری آٹا فراہمی کے سیل پوائنٹس کے اردگرد پارکنگ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں