فیصل آباد پارکنگ کمپنی میں کرپشن کا انوکھا طریقہ ایجاد

فیصل آباد پارکنگ کمپنی میں کرپشن کا انوکھا طریقہ ایجاد

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)فیصل آباد پارکنگ کمپنی کے سائٹ اٹینڈنٹس نے کرپشن کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ایک ہی پرچی کو بار بار استعمال کیے جانے اور۔۔

 بغیر پرچی دئیے موٹرسائیکل پارک کروانے کا انکشاف ہوا ہے ۔فیصل آباد پارکنگ کمپنی کے ملازمین کی جانب سے عید سے پہلے ہی عیدی سمیٹنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے پارکنگ کمپنی کے پارکنگ اٹینڈنٹ ایک ہی پرچی کو دو یا اس سے بھی زائد بار استعمال کرلیتے ہیں مختلف پارکنگ سائٹس پر موٹرسائیکل لگانے والے سادہ لوح شہریوں کو پرچی بھی فراہم نہیں کی جاتی اور پیسے وصول کرلیے جاتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں