ٹو بہ :اقبال نگر کی گلیاں کئی ماہ بعد بھی تعمیر نہ ہو سکیں

ٹو بہ :اقبال نگر کی گلیاں کئی ماہ بعد بھی تعمیر نہ ہو سکیں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محلہ اقبال نگر کی سیوریج لائن ڈالنے کیلئے اکھاڑی گئی گلیاں کئی ماہ بعد بھی تعمیر نہ ہو سکیں۔۔

اہل علاقہ اذ یت سے دوچار۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے زیر اہتمام چند ماہ قبل نئی سیوریج لائن ڈالنے کیلئے تمام سڑکیں اکھاڑ دی گئی تھیں ،جہاں سیوریج لائن ڈالنے کے بعد ٹھیکیدار نے کھودے گئے گڑھوں میں مٹی ڈال کر کام بند کر دیا تھا ،حالیہ بارشوں پر مٹی بہہ جانے سے پھر سڑکوں پر گہرے گڑھے پیدا ہو گئے ،سڑکیں دلدل بن جانے سے آنے جانے میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے ، علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے اعلیٰ حکام سے اکھاڑی گئی گلیوں کی فوری تعمیر، غفلت کے مرتکب ٹھیکیدار اور متعلقہ افسروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں