پنگو موڑ کالونی جھنگ روڈ پر ڈاکو ناکہ،50 راہگیرلٹ گئے

پنگو موڑ کالونی جھنگ روڈ پر ڈاکو ناکہ،50 راہگیرلٹ گئے

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)جھنگ روڈ پر پنگو موڑ کالونی کے قریب ڈاکو ناکہ، 50 سے زائد راہگیروں قریبی آبادیوں کے مکینوں کو گن پوائنٹ پر رات بھر لوٹتے رہے۔۔

چنیوٹ میں بڑھتی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا جھنگ روڈ پر ناکہ لگاکر ڈاکوؤں نے 50 سے زائد افراد7 لاکھ سے زائد نقدی موبائل فونز اور قیمتی سامان لوٹ لیا ،متاثرین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے کہا کہ چنیوٹ پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ متاثرین نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لیکر ڈاکوئوں کی گرفتاری، لوٹا مال برآمد کرانے اور چنیوٹ پولیس کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں