پی ٹی آئی نے بدامنی پھیلاکرمعاشی طورپرتباہ کردیا:صفدر الرحمن

 پی ٹی آئی نے بدامنی پھیلاکرمعاشی طورپرتباہ کردیا:صفدر الرحمن

سمندری(نمائندہ دنیا)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے چودھری صفدر الرحمن نے کہاہے کہ ملک میں نفرت بدامنی کی سیاست کو فروغ دینے۔۔

 والی جماعت پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے ، نواز شریف دور کے منصوبوں سے ملک میں ہر جانب ترقی نظر آنا تھی، پی ٹی آئی نے مسلم لیگ کے بغض اور اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے ان منصوبوں کو پس پشت ڈال کر ملک کا بہت بڑا نقصان کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی103میں مختلف مقامات پر معززین سے بات چیت کرتے کیا انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ پاک ایرن گیس پائپ لائن قطر این ایل جی منصوبہ و دیگر کئی اہم منصو بے عمران حکومت کی انا کی بھینٹ چڑے پاک چائنہ تعلقات میں سرد مہری ،روپیہ کو کمزور کرنا پی ٹی آئی کے وہ اقدامات ہیں جن کا قوم آج بھی خمیازہ بھگت رہی ہے پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے تین سال ملکی تاریخ میں سب زیادہ قرضے لیکر ہڑپ کرلئے اور کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کیا اسکا حساب بھی دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا پارٹی قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرقیادت ملک کوبحرانوں سے نکل کر ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن ہو گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں