گیس بندش ، ایل پی جی کے من مانے دام وصول کئے جانے لگے

 گیس بندش ، ایل پی جی کے من مانے دام وصول کئے جانے لگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ماہ رمضان کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں کے لیے دوہری مشکل کھڑی ہو گئی ہے ۔ طلب بڑھنے کے باعث ایل پی جی۔۔

 کے من مانے دام وصول کیے جانے لگے ہیں۔ گیس کی بندش کے باعث ایندھن کے متبادل ذرائع کی طلب میں اضافہ ہو ا تو ایل پی جی کے کاروبار سے وابستہ افراد بھی شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں کوالٹی کے نام پر ایل پی جی کے منہ مانگے دام وصول کیے جا رہے ہیں۔ دکانوں پر ایل پی جی 260 سے لیکر 300 روپے کلو تک فروخت کی جانے لگی ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی محکمہ سوئی گیس کی جانب سے اعلان کردہ اوقات کار کے دوران گیس غائب رہتی ہے جس کا ایل پی جی فلنگ سٹیشن کے مالکان ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ شہریوں نے اوگرا حکام سے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں