ن لیگ نے یوتھ ونگ کے تحت ممبر سازی مہم شروع کر دی

 ن لیگ نے یوتھ ونگ کے تحت ممبر سازی مہم شروع کر دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ن لیگ نے پی ٹی آئی کے طرز پر نوجوانوں کو پارٹی کی جانب راغب کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ پنجاب بھر میں یوتھ ونگ کے تحت۔۔

ممبر سازی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ عام انتخابات سے قبل ووٹرز کو راغت کرنے اور خصوصاً نوجوان طبقے کو پارٹی میں شامل کرنے کے لیے مسلم لیگ نے کی جانب سے باقاعدہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔ جسکے تحت نوجوان طبقے کو رکنیت سازی مہم کے ذریعے پارٹی میں کارکن کی حیثیت سے شامل کیا جائے گا۔ فارم میں نام، پتہ، شناختی کارڈ نمبر، بلڈ گروپ، حلقہ نمبر اور دیگر بنیادی معلومات سمیت سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا پتا فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جس کے ذریعے نوجوان طبقے کی جانب سے سوشل میڈیا کے بڑھتے استعمال کے پیش نظر آنے والے دنوں میں الیکشن مہم کے وقت فائدہ حاصل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب نوجوانوں کے بڑھتے رجحان کے باعث پارٹی کی سینئر قیادت نے مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد رکنیت سازی مہم کے تحت تمام شہروں میں لیگی نمائندوں کو ٹاسک بھی سونپ دیئے گئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں