فیصل آباد کی تحصیلوں میں ابترصفائی صورتحال بہتر نہ ہوسکی

فیصل آباد کی تحصیلوں میں ابترصفائی صورتحال بہتر نہ ہوسکی

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)فیصل آباد کی تحصیلوں میں صفائی کی ابترصورتحال بہتر نہ ہوسکی جڑانوالہ جھمرہ تاندلیانوالہ اور سمندری کے علاقوں میں گندگی۔۔

کے ڈھیر لگ گئے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیلوں کو نظرانداز کردیا ۔تحصیل جڑانوالہ چک جھمرہ تاندلیانوالہ اور سمندری کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ چکے ہیں اسسٹنٹ کمشنرز کی عدم توجہ سے میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے صفائی کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا گیا ہے ۔علاقہ مکین اپنی مدد آپکے تحت خالی پلاٹوں یا کھلی جگہوں پر کچرا پھینکنے پر مجبور ہیں جس سے علاقے کچرا کنڈیوں میں تبدیل ہوچکے ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے صفائی کے لیے نہ تو عملہ بھیجا جاتا ہے اور نہ ہی کچرا اٹھانے کے لیے کوئی مشینری اور ڈمپرز آتے ہیں کچرا پھینکنے کی جگہیں مختص نہ ہونے اور صفائی کا نظام موجود نہ ہونے سے آئے روز جھگڑے ہونا معمول بن چکا ہے مگر ضلعی انتظامیہ اور تحصیل افسروں کی جانب سے مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں