ایف ڈی اے غفلت ، نیب ،ایف آئی اے پر بوجھ بڑھ گیا

ایف ڈی اے غفلت ، نیب ،ایف آئی اے پر بوجھ بڑھ گیا

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)ایف ڈی اے کی غفلت سے نیب اور ایف آئی اے پر کام کا بوجھ بڑھ گیا اور شہری بھی خوار ہونے لگے ۔فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے۔۔

 غیر قانونی ڈویلپرز کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے غیر قانونی ڈویلپرز کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتے اوراراضی مالکان کو ادائیگیاں کیے بغیر ہی کالونیوں کی تعمیرات شروع کردیتے ہیں اور پلاٹ فروخت کردیتے ہیں غیر قانونی ڈویلپرز دوہرا فراڈ کرتے ہیں ایک جانب سے رقبہ جات کے مالکان کو ادائیگیاں کیے بغیر زمین پر قبضہ کرتے ہیں اور دوسری جانب انتقال اور رجسٹری کروائے بغیر ہی زمین فروخت بھی کردیتے ہیں جس سے خریداروں کے نام پر انتقال یا رجسٹری نہیں ہوتی اور انکے ساتھ بھی فراڈ ہوجاتا ہے ایسے غیر قانونی ڈویلپرز پیسے سمیٹ کر روپوش ہوجاتے ہیں یا پھر ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں مگر ایف ڈی اے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ایسے ڈویلپرز کے فراڈ کا شکار شہری درخواستیں لیکر نیب اور ایف آئی اے پہنچتے ہیں دونوں اداروں کو ایف ڈی اے کا کام بھی کرنا پڑتا ہے اگر ایف ڈی اے بروقت غیر قانونی ڈویلپرز کے خلاف کارروائیاں کرے تو شہریوں کو لٹنے سے بچایا جاسکتا ہے ،نیب اور ایف آئی پر بھی غیر ضروری بوجھ کم کیا جاسکتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں