آٹے کے ترسیلی پوائنٹس پر خواتین کانسٹیبل تعینات نہ ہو سکیں

آٹے کے ترسیلی پوائنٹس پر خواتین کانسٹیبل تعینات نہ ہو سکیں

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)مفت آٹے کے ترسیلی پوائنٹس پر خواتین کے لیڈی پولیس کانسٹیبل تعینات نہ کی جاسکی خواتین کے ہجوم میں مرد پولیس اہلکاروں کی۔۔

موجودگی انتظامی غفلت کی عکاسی کرتی ہے ۔فیصل آباد میں مفت آٹے کے ترسیلی سنٹرز پر سینکڑوں خواتین آٹے کے حصول کے لیے آتی ہیں ان خواتین کے ہجوم میں لیڈی کانسٹیبلزکی بجائے مرد پولیس اہلکاروں کو ہی تعینات کیا جاتا ہے سینکڑوں خواتین کے ہجوم میں مرد پولیس اہلکاروں کی موجودگی غیر اخلاقی ہے خواتین کا کہنا ہے کم جگہ پر دھکم پیل میں مرد پولیس اہلکاروں کی موجودگی ذہنی کوفت کا سبب بنتی ہے اور یہ تعیناتی اخلاقی اقدار کے بھی منافی ہے مگر ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس کے افسران اس اہم مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں