ڈی سی چنیوٹ کا ڈسٹری بیوشن سنٹرزپر مفت آٹاکی تقسیم کاجائزہ

ڈی سی چنیوٹ کا ڈسٹری بیوشن  سنٹرزپر مفت آٹاکی تقسیم کاجائزہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے رمضان سپیشل پیکیج کے تحت فری آٹا تقسیم کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا دورہ کیا۔۔

ڈی پی او وسیم ریاض ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف انصاری ، اسسٹنٹ کمشنر ماجد بن احمد و دیگر افسربھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر ہاکی سٹیڈیم ، اسلامیہ کالج گرائونڈ ، چناب آفیسر کلب اور دلخوشاب پارک ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر انہوں نے رجسٹرڈ افراد کے بیٹھنے کے انتظامات چیک کئے اور ڈیوٹی سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا ہر مستحق فرد کو آٹا فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں