سی پی او کا فری آٹا پوائنٹ کا دورہ بہترین انتظامات پر انعامات تقسیم

سی پی او کا فری آٹا پوائنٹ کا دورہ بہترین انتظامات پر انعامات تقسیم

پینسرہ(نمائندہ دنیا)سی پی او علی ناصر رضوی اور ڈی ایس پی صدربلال منصور چیمہ کا کینال ریسٹ ہائوس ٹھیکریوالا میں مفت آٹا سپلائی سینٹر کا دورہ۔۔

بہترین کارکردگی پر ایس ایچ اوتھانہ ٹھیکریوالا رائے آفتاب وسیم،سب انسپکٹر نوید اسلم،ایس ایچ او ساندل بار کو دس ،دس ہزار کیش انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ جبکہ تھانیدار غلام دستگیر ،حق نواز اورراشد لطیف دانش وغیرہ کو بھی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نے سی پی او کو مفت آٹا پوائنٹ پر انتظامات سے آگاہ کیا۔ پولیس افسروں نے صارفین کو درپیش مسائل فوری حل کرائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں