رمضان میں گرانفروشی جاری،ضلعی انتظامیہ بے ہوش
فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )ماہ رمضان میں گرانفروشی کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا پہلا عشرہ ختم ہونے کو آگیا مگر ضلعی انتظامیہ کو ہوش نہ آیا سبزیوں اور۔۔
پھلوں کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ کئی گنا تک بڑھ گئے ۔ایک ماہ قبل 27 فروری کی ریٹ لسٹ کے مطابق سیب کالا کلو 285 روپے فی کلو سیب پہاڑی 200 روپے سیب پہاڑی درجہ دوم 170 روپے سیب سفید 190 روپے کیلا درجہ اول 240 روپے فی درجن کیلا درجہ دوم 160روپے درجہ سوم 72 روپے انگور ٹافی 400 روپے انار قندھاری 250 روپے کھجور ایرانی 445 روپے آلو کچا چھلکا 38 روپے فی کلو پیاز درجہ اول 135 روپے ،ٹماٹر درجہ اول 48 روپے فی کلو ادرک تھائی لینڈ 590 روپے لہسن چائنہ 375 روپے سبز مرچ درجہ اول 125 روپے ہلدی 85 روپے ٹینڈی 70 روپے کریلا 185 روپے فی کلو اور مٹر 95 روپے فی کلو تھے مگر گزشتہ روز 29 مارچ کی ریٹ لسٹ کے مطابق سیب کالا کلو درجہ اول 325 روپے ہے اور 450 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے سیب پہاڑی ریٹ لسٹ پر 220 روپے اور دکانوں پر 300 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں سیب پہاڑی ریٹ لسٹ پر 220 روپے اور دکانوں پر 300 روپے سیب پہاڑی ریٹ لسٹ کے مطابق 185 اور دکانوں پر 300 سیب سفید ریٹ لسٹ پر 200 اور دکانوں پر بھی 200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔
کیلا درجہ اول ریٹ لسٹ کے مطابق 230روپے فی درجن اور دکانوں پر 400 روپے فی درجن میں فروخت ہورہے ہیں انگور ٹافی گزشتہ روز کی ریٹ لسٹ کے مطابق 300 روپے فی کلو اور دکانوں پر 600 روپے انار قندھاری ریٹ لسٹ پر 420 روپے اور دکانوں پر 600 روپے کھجور ایرانی ریٹ لسٹ پر 490 روپے اور دکانوں پر 600 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں اسی طرح سبزیاں بھی گزشتہ روز کی ریٹ لسٹ کے مطابق زیادہ قیمتوں پر مل رہی ہیں آلو کچا چھلکا گزشتہ روز کی ریٹ لسٹ کے مطابق 50 روپے اور دکانوں پر 70 روپے پیاز درجہ اول ریٹ لسٹ پر 90 روپے اور دکانوں پر 120 ٹماٹر درجہ اول ریٹ لسٹ کے مطابق 94 روپے اور دکانوں پر 150 روپے ادرک تھائی لینڈ ریٹ لسٹ کے مطابق 610 روپے اور دکانوں پر 700 روپے لہسن چائنہ ریٹ کے مطابق 360 اور دکانوں پر 400 روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا جبکہ سبز مرچ ریٹ لسٹ پر 80 روپے کلو اور دکانوں پر 160 روپے فی کلو ہے ہلدی ریٹ لسٹ پر 90 اور دکانوں پر 120 روپے ٹینڈی ریٹ لسٹ پر 65 اور دکانوں پر 100 روپے کریلا ریٹ لسٹ پر 110 روپے دکانوں پر 200 روپے اور مٹر ریٹ لسٹ پر 140 روپے اور دکانوں پر 200روپے فی کلو میں فروخت کئے گئے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے مگر ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے میںمکمل طورپر ناکام ہیں۔