انتظامیہ کی ساری توجہ مفت آٹا کی ترسیل پر، اوپن مارکیٹوں میں منافع خوروں کی لوٹ مار

انتظامیہ کی ساری توجہ مفت آٹا کی ترسیل پر، اوپن مارکیٹوں میں منافع خوروں کی لوٹ مار

فیصل آباد(عبدالباسط سے )محکمہ خوراک، ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول کمیٹیوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی تمام تر توجہ مفت آٹا ترسیل پوائنٹ پر راغب۔۔

 جبکہ اوپن مارکیٹوں میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوروں کی جانب سے من چاہا اضافہ کردیا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 5800 روپے فی من، چکیوں کے دیسی آٹے کی قیمت 160سے 170روپے فی کلوگرام تک جاپہنچی۔ جبکہ پرائیویٹ آٹے کے 10 کلوگرام گرام تھیلے کی بھی من چاہی قیمتیں وصول کی جانے لگی ہیں۔ جبکہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ خوراک، ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے کاروائیاں عمل میں لانے کی بجائے خاموشی اختیار کرلی گئی۔ آٹا پوائنٹس پر منظم سسٹم نہ ہونے ، عملے کی کمی اور شہریوں کے رش کی وجہ سے شہری آٹے کے حصول میں لمبی خواری کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ذ رائع کے مطابق ان مفت آٹا پوائنٹس سے صرف 15سے 20فیصد عوام مفت آٹے کی سہولت کی مستحق ہے جو مستفید ہوجائے گی، جبکہ دیگر آبادی اوپن مارکیٹوں سے مہنگے داموں گندم اور آٹے کی خریداری کرتے ہوئے گزر بسر کرنے پر مجبور ہے ۔ تاہم معاملے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کاشف رضا اعوان کہتے ہیں کہ مارکیٹوں میں آٹے اور گندم کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی بہتر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں