جھنگ:یوم تکریم پر شہداء پاکستان کوگارڈ آف آنر پیش

جھنگ:یوم تکریم پر شہداء پاکستان کوگارڈ آف آنر پیش

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)یوم تکریم پرجناح ہال ضلع کونسل منعقدہ تقریب میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر خرم عبدﷲ نیازی۔۔

 ، ڈی پی او ملک طارق محبوب، رحمان قادر خان ایس پی انویسٹی گیشن ،ریسکیو1122، طلبہ اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شہداء پاکستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انکی بلندی درجات کیلئے دُعا کی گئی ۔ ڈی سی اور ڈی پی او جھنگ کاکہنا تھا کہ مادر وطن کی حفاظت کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے شہداء ہمارے ہیروز اور ملک کا عظیم اثاثہ ہیں ،شہداء کی لازوال قربانیاں وطن عزیز کیلئے مشعل راہ ہیں ۔قوم شہداء اور انکے قابل فخر خاندانوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی ،ہم شہداء اور انکے خاندانوں کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں ۔ قیام امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ڈی پی او نے ڈی سی جھنگ کے ہمراہ یادگار شہداء پولیس لائنز اور پاک فوج کے شہداء کی قبور پر بھی حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کو انکی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں