جڑانوالہ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

جڑانوالہ میں پاک فوج سے  اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے اہلسنت والجماعت دیو بند کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد،ریلی میں علما دیو بند، سول سوسائٹی،کاشتکاروں ،تاجران ودیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔

ریلی میں مولانا مظفر حمید وٹو،مولانا غلام حسین،قاری عبدالماجد،مولانا جمیل اجمل قادر، شیخ ابوبکر،وسیم طارق،مہر محمد اسلم، عمران فاروق پراچہ نے بھی شرکت کی جنہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاک فوج ہر پاکستانی کی ریڈ لائن ہے ۔دشمن کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں