چناب نگر:سیلاب سے بچائو کے حوالے سے موک ایکسرسائز

چناب نگر:سیلاب سے بچائو کے حوالے سے موک ایکسرسائز

چناب نگر(نامہ نگار)پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کیلئے دریائے چناب ٹی ڈی سی پی پوائنٹ چناب نگر پر پری فلڈ موک ایکسرسائزکا انعقاد کیا ۔۔۔

ان مشقوں کا مقصد سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے ، ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے ، فلڈ آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کو چیک کرنے اور اداروں کے درمیان روابط کو بہتر کرنا تھا۔ ان فرضی مشقوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ،محکمہ صحت، محکمہ ایجوکیشن، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ سول ڈیفنس اور محکمہ سوشل ویلفیئر نے حصہ لیا۔ اے ڈی سی آر الطاف حسین انصاری نے انسیڈنٹ کمانڈر پوسٹ، ریسکیو ڈیزاسٹر کیمپ،میڈیکل کیمپ سمیت دیگر کیمپوں کا معائنہ کیا اور سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیلئے استعمال ہونے والے آلات کا جائزہ لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں