شیزوفرینیا کی دماغی بیماری کے عالمی دن پر آگاہی واک

شیزوفرینیا کی دماغی بیماری کے عالمی دن پر آگاہی واک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شیزوفرینیا کی دماغی بیماری سے آگاہی کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں شعبہ سائیکاٹری کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور شعبہ طب کے طلبہ نے شرکت کی۔

 اس موقع پر طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ شیزوفرینیا کی بیماری میں انسان کو چیزوں اور انسانوں کی غیرموجودگی کے باوجود انکی موجودگی کا احساس ہونے لگتا ہے جسکے باعث وہ خود سے باتیں کرنا شروع کردیتا ہے ۔ اس بیماری کی بڑی وجہ میں ڈپریشن، دماغی کمزوری اور ذہنی دباؤ شامل ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بیماری کی علامات ظاہرہونے پرفوری طور پر دماغی امراض کے ڈاکٹرز کو چیک اپ کرانا چاہئے تاکہ مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں