ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینٹل ایکسرے مشین 6 ماہ سے خراب،مریضوں کو شدید مشکلات

ڈی ایچ  کیو  ہسپتال  میں  ڈینٹل  ایکسرے  مشین  6  ماہ  سے  خراب،مریضوں  کو  شدید  مشکلات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینٹل ایکسرے مشین کی خرابی کو 6ماہ گزر گئے ۔

انتظامیہ کی جانب سے خرابی دور نہ کرائے جانے پر مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی معاملے سے ہی بے خبر نکلے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دانتوں کے مرض میں مبتلا روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد مریض آتے ہیں جن میں سے بیشتر کو دانتوں کے ایکسرے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم مشین 6 ماہ سے خراب ہونے سے مریض علاج معالجے کی مکمل سہولیات کے حصول سے محروم ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشین کی خرابی دور کرنے کے لیے تقریباً20لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے جس کا بل ڈائریکٹر فنانس الائیڈ ہسپتال کے پاس 6ماہ سے موجود ہے اور پاس نہیں کیا جا رہا۔ دوسری جانب وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے جب مشین کی خرابی سے متعلق استفسار کیا گیا تو وہ معاملے سے ہی بے خبر نکلے تاہم جلد مسئلہ حل کروانے کی بھی یقین دہانی کروا دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں