نامعلوم افراد نے جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا

نامعلوم افراد نے جواں  سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم افراد نے جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا۔

تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے چک نمبر 70ج ب کے رہائشی امدادنے پولیس کو درخواست دی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی 20 سالہ بیٹی فرح گھر سے باہر سودا سلف لینے گئی جسے نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کرلیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں