کار سواروں نے لڑکی کو اغوا کرلیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم کار سواروں نے مصروف شاہراہ سے لڑکی کو اغوا کرلیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے چناب چوک کے قریب گھر سے شاپنگ کے لیے جانے والی خدیجہ کو نامعلوم افراد نے زبردستی کار میں بٹھایا اور اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ پولیس نے لڑکی کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کردی ہے ۔