مبینہ ڈاکو چھاپے کے دوران پولیس کو چکمہ دیکر فرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مبینہ ڈاکو چھاپے کے دوران پولیس کو چکمہ دیکر فرارہوگئے ۔
تھانہ سٹی سمندری کے علاقے چک نمبر470 گ ب میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں پانچ ملزمان مبینہ طور پر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔ پولیس نے موقع سے 2مبینہ ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ 3ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔