واردات کی نیت سے چھپے 2ڈاکو گرفتارکرلئے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)واردات کی نیت سے چھپے دو ڈاکو قانون کی گرفت میں آگئے ۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں پولیس نے دوران گشت2ملزموں علیم اور سعید کو قابو کرلیا جو واردات کی نیت سے چھپے بیٹھے تھے ۔ پولیس نے اسلحہ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔