بچے کو ڈانٹنے پر باپ نے خاتون ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بچے کو ڈانٹنے پر باپ نے خاتون ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ٹیوشن پڑھانے کے دوران بچے کو ڈانٹنے پر باپ نے خاتون ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ ویمن میں خاتون ٹیچر صوفیہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ادریس کا بیٹا اس کے پاس ٹیوشن پڑھتا ہے ۔

 گزشتہ روز سبق یاد نہ کرنے پر بچے کو ڈانٹا تو اس کے والد نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر پر دھاوا بول دیا۔ اور اسے بچوں سے سمیت بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کے کپڑے بھی پھٹ گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں