ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو اعجاز اسلم ڈوگر وفات پاگئے

 ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن  بیورو اعجاز اسلم ڈوگر وفات پاگئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو اعجاز اسلم ڈوگر وفات پاگئے ۔وہ گزشتہ صبح حرکت قلب بند ہونے پر خالق حقیقی سے جاملے ۔

مرحوم انسانیت کے لیے درد دل رکھنے والے انسان تھے ۔ اپنی سروس میں سینکڑوں بے سہارا بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں سہارا دیا جبکہ شہر میں کمسن بچوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف بھی لڑتے رہے ۔ گزشتہ رات انکی نماز جنازہ ادا کرکے سپرد خاک کردیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں