روڈ ٹراما علاج ،زیر تربیت ٹریفک افسروں کیلئے سیمینار

 روڈ ٹراما علاج ،زیر تربیت ٹریفک افسروں کیلئے سیمینار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ورکنگ گروپ کی پراگرس میٹنگ اور سپیشلائزڈ ٹریفک مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت ٹریفک افسروں کیلئے روڈ ٹراما کے علاج اور حل کے سلوگن تلے سی ٹی او مقصود لون کی زیر صدارت میونسپل اقبال ہال میں سیمینار کا انعقاد ۔

 ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر رضوان، ایس پی لائلپور ٹاؤن ایم عثمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ٹریفک سٹاف اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر انجام دے شہریوں کو بروقت منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے ٹریفک کی بہتر روانی کو یقینی بنائیں۔ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے سیمینار سے خطاب کرتے کیا۔مقصود لون نے کہا تمام ادارے بلارکاوٹ ٹریفک کا بہاؤ فراہم کرنے کیلئے اپنا اپنا کردار کر رہے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس نظام کو مکمل شفاف اور فائل لیس دیاگیا ہے ۔ سیمینار میں سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیاء،ڈسٹرکٹ آر ٹی سیکرٹری عبد الجبار گجر، چیف میونسپل کارپوریشن آفیسر زبیر وٹو، موٹروے پولیس انسپکٹر عثمان شبیر،انچارج ایجوکیشن یونٹ پٹرولنگ پولیس رضوان بھٹی،،سپیشلائزڈ ٹریفک مینجمنٹ کورس کے 78ٹریفک افسروں،چیئرمین منی مزداگڈز ٹرانسپورٹ چوہدری اسلم،سی ای او برینڈ امیج اعجاز نصیر ، صدر ستیانہ انڈسٹریل اسٹیٹ میاں ممتاز ،انفارمیشن سیکرٹری مزمل سعید باجوہ، صدر ہوم ٹاؤن کمیونٹی سلیم بلندیہ ودیگرنے شرکت کی۔ سیمینار کے انتظامات مبشر سعید انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے کئے ۔ شرکاء میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس اور قرعہ اندازی کے ذریعے ہیلمٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں