فیکٹری ورکرلڑکے کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

فیکٹری ورکرلڑکے کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیکٹری ورکر لڑکے کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔ تھانہ رضا آباد کے علاقے عباس نگر کے رہائشی عامر کا کزن (ر)فوڈ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا ۔۔۔

جسے بخت نامی چوکیدار ملزم اور عمر نے مبینہ طور پر ورغلاتے ہوئے اپنے ساتھ کوارٹر میں لیجاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔دیگرواقعات میں کمسن بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا جبکہ لڑکے نے کوشش ناکام بنادی۔ تھانہ صدر کے علاقے محلہ الٰہی آباد میں فراز کے 4 سالہ بیٹے (ذ) کو ملزم حسنین نے قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا جبکہ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 86 ج ب میں رفیق کے 10 سالہ بیٹے کو ملزم حمزہ صدیق نے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جو اس نے مزاحمت کرتے ہوئے ناکام بنادی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں