ضلع ٹوبہ میں جائیدادوں کی ای رجسٹریشن شروع:ڈی سی

 ضلع ٹوبہ میں جائیدادوں کی ای رجسٹریشن شروع:ڈی سی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمت کی فراہمی کو آسان بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جائیدادوں کی ای رجسٹریشن کا آغاز کر دیاگیا ہے ، مڈل مین پر انحصار اور رجسٹریشن عمل کے دوران ریکارڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے امکانات کو ختم کیا جا رہاہے ، ای سٹیمپ ویب پورٹل سے ملنے والے چالان پرمقررہ فیس بینک آف پنجاب میں ادائیگی کے بعد صارفین گھر بیٹھے گارنٹی لکھ اور فروخت کنندگان، خریداروں اور گواہوں کو رجسٹرڈ کر سکیں گے ، حلف نامہ لکھنے کے بعد اسے ڈیجیٹل طور پر سب رجسٹرار کو منتقل کر دیا جائے گا، صارفین بائیو میٹرک تصدیق اور گوشوارے دیئے گئے وقت پر سب رجسٹرار کے سامنے جمع کرائیں گے ، تصدیق کے بعد رجسٹری کی تصدیق شدہ کاپی تین دن کے اندر اندرصارفین کو گھر بیٹھے بذریعہ UMS بھیج دی جائیگی۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں