غیر قانونی مارکیز ، شادی ہالز کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی

  غیر قانونی مارکیز ، شادی ہالز کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن افسرغیر قانونی مارکیز اور شادی ہالز کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرسکے ۔

افسر و ملازمین سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے لگے ۔افسر غیر منظورشدہ شادی ہالز کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے مبینہ طور پراپنی جیبیں بھرنے لگے ۔ لاکھوں کی بھاری رقم ادا کرکے شادی ہالز اور مارکیز قانونی طور پر منظور کروانے کی بجائے افسروں کو چند لاکھ دے کر بغیر نقشہ منظوری کے شادی ہالز بنانے کا انکشاف۔ کارپوریشن ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں صرف تینتیس شادی ہالز اور مارکیز میونسپل کارپوریشن سے منظور شدہ ہیں جبکہ جڑانوالہ روڈ،ڈائیوو روڈ، سرگودھا روڈ،ستیانہ روڈ سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں شادی ہالز اور مارکیز غیر قانونی ہیں۔ مالکان کی جانب سے یا تو گودام کا نقشہ پاس کروایا گیا یا پھر دکانوں کا، متعدد مارکیز اور شادی ہالز کا نقشہ بنوایا ہی نہیں گیا نہ ہی کوئی درخواست جمع کروائی گئی۔ معاملے پر مؤقف دیتے سی او زبیر وٹو کا کہنا تھا کہ غیر منظور شدہ مارکیز اور شادی ہالز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں