ایم ڈی واسا کادو ترقیاتی سکیموں کادورہ ،کام کامعائنہ

ایم ڈی واسا کادو ترقیاتی سکیموں کادورہ ،کام کامعائنہ

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)ایم ڈی واسا انجینئر خالد رضا خاں نے دو مختلف ترقیاتی سکیموں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار کو چیک کیا۔انہوں نے جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے رسالہ والا ڈرین (رسالہ والا سے ڈجکوٹ)اور ملکھانوالہ میں 15 انچ ڈایا کی 1300 فٹ طویل سیوریج لائن کی جاری ترقیاتی سکیموں کی سائٹ پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ ڈی ایم ڈی عدنان نثار خاں،ڈائریکٹر عثمان لطیف، کنسلٹنٹ کمپنی کے انجینئرز بھی موجود تھے ۔ انہوں نے ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیتے کہا تعمیراتی کاموں کے معیار پر کوئی سجھوتہ نہیں کیا جائے گا بالخصوص لیولنگ کاخیال رکھا جائے تاکہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے بعد کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور تمام فنڈز شفاف انداز میں استعمال ہونے چاہئیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں