ملت ٹاؤن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی ہدایت

 ملت ٹاؤن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی ہدایت

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)ایڈ یشنل ڈی جی ایف ڈی اے عابد بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ رہائشی سہولیات اور انتظامی امور سے متعلق ملت ٹاؤن کے مکینوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اس ضمن میں کوئی درخواست یا مسئلہ زیر التواء نہیں رہنا چاہئے ۔

انہوں نے ایف ڈی اے عملہ کو یہ ہدایات ملت ٹاؤن کے مکینوں کے نمائندہ افراد سے ملاقات کے دوران جاری کی۔ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں ودیگر افسر بھی موجود تھے ۔ ایڈ یشنل ڈی جی نے کہاکہ ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس کی جائیدادوں کی منتقلی، بلڈنگز پلان منظوری، کمرشلائزیشن، این اوسی اجراء اور دیگر امور کی انجام دہی کومزید آسان بنانے کیلئے نئی اصلاحات کے نفاذ کے علاوہ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزشن مکمل کی جارہی ہے اورآئندہ جائیدادوں کے مالکان کو جائیدادوں کی تفصیلات پر مبنی سمارٹ کارڈز جاری کئے جارہے ہیں۔ ایف ڈی اے ہیلپ لائن 1237کے ذریعے ایف ڈی اے کی سروسز بارے گھر بیٹھے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں