دو منشیات فروش گرفتار، 6کلوسے زائد چرس برآمد

 دو منشیات فروش گرفتار، 6کلوسے زائد چرس برآمد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری،متعدد ملزم گرفتاکرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔ تھانہ بلوچنی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ناکہ لگا کر رکشہ سوارمنشیات فروش ندیم کو گرفتار کرلیاجو نوانکوٹ ضلع شیخوپورہ کا رہائشی ہے ۔

ملزم لوکل ٹرانسپورٹ پرمنشیات ایک سے دوسرے شہر پہنچانے کا کام کرتا ہے ۔ ملزم سے سے ایک کلو 700گرام چرس برآمد ہوئی ۔دوسری کارروائی میں منشیات فروش شہزاد کو گرفتار کرکے پانچ کلو بیس گرام چرس برآمد کرلی ۔ملزم منشیات بیچنے کی غرض سے ہوٹل کے باہر کھڑا گاہکوں کا انتظار کر رہا تھاکہ پولیس اہلکاروں نے رنگ ہاتھوں پکڑ لیا۔ایس پی جڑانوالہ بلال محمود سلہری نے سرکل جڑانوالہ پولیس کی کارکردگی کو سراہاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں