دو فزیوتھراپی سنٹر اور میڈیکل سٹور سیل، متعدد کو نوٹسز

 دو فزیوتھراپی سنٹر اور میڈیکل سٹور سیل، متعدد کو نوٹسز

فیصل آباد (نیوزرپورٹر) محکمہ صحت نے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے دو فزیوتھراپی سنٹر اور میڈیکل سٹور کو سیل جبکہ متعدد کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفندیار نے ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر جناح ٹائون کے ہمراہ عوامی شکایات پر جناح ٹائون میں کریک ڈائون کرتے رحمن پورہ میں واقع سمائل فزیوتھراپی سنٹر، اے بی سی روڈ پر المحمود فزیوتھراپی اینڈ پولی کلینک پر چھاپہ مارا تو کوئی کوالیفائیڈ ڈاکٹر موجود نہ تھا اور ممنوعہ ادویات بھی پائی گئیں جس پر دونوں فزیوتھراپی سنٹرز کو سیل کر کے متعلقہ تھانوں میں استغاے بھجوا دیئے جبکہ رحمانیہ فارمیسی کا وزٹ کیا تو وہ بغیر لائسنس کے چلائی جا رہی تھی اور ممنوعہ ادویات بھی برآمد ہوئیں اور کولڈ سٹوریج میڈیسن کو ریفریجریٹر کے باہر رکھا ہوا تھا جبکہ گلبرگ روڈ پر پرائم ہیئر کلب سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کئے گئے ۔ سی ای او ہیلتھ کا کہنا تھا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں