موسم گرما چھٹیوں میں سرکاری سکولز کامرمتی کام ہوگا

موسم گرما چھٹیوں میں سرکاری سکولز کامرمتی کام ہوگا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گرمیوں کی چھٹیوں میں سرکاری سکولوں میں فرنیچر و عمارت کا مرمتی کام اور تزئین و آرائش کی جائے گی۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق 6 جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔

اس دوران سکول سربراہان، کلیریکل سٹاف اور کلاس فور ملازمین سکولوں میں حاضر رہیں گے ۔ محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں سکولوں میں مرمتی کام اور تزئین و آرائش کا پلان بنا لیا ہے ۔ سکولوں میں کمپیوٹر لیب اور سائنس لیبارٹریز سمیت دیگر سہولیات کو فنکشنل رکھنے کیلئے صاف ستھرا بنایا جائے گا۔ فرنیچر کی مرمت اور عمارت کے مختلف حصوں کو وائٹ واش بھی کیاجائے گا۔ چھٹیوں میں بارشوں کے خدشات پر تعلیمی اداروں کی چھتوں اور پرنالوں کو بھی صاف رکھا جائے گا تاکہ بارشی پانی چھتوں پر جمع نہ ہو۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں