کمشنر کی زیر صدارت ہاسپٹل ویسٹ سپروائزری کمیٹی کا اجلاس

کمشنر کی زیر صدارت ہاسپٹل ویسٹ سپروائزری کمیٹی کا اجلاس

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل ہاسپٹل ویسٹ سپروائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔کمشنرمتعلقہ رولز کے مطابق کمیٹی نوٹیفائیڈ نہ ہونے پر برہم ہوگئیں اور وضاحت طلب کرتے کہاکمیٹی کی تشکیل کے لئے محکمہ ماحولیات نے پیشرفت کیوں نہ کی۔

کمشنر نے کمیٹی کو فی الفور ازسرنو نوٹیفائیڈ کرنے کا حکم دیا اور کہاکمیٹی نوٹیفائی ہونے سے قبل اور متعلقہ ممبران کی عدم موجودگی میں کمیٹی کی میٹنگ کے نتائج حاصل نہ ہونگے ۔کمشنر نے محکمہ ماحولیات کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا انہوں نے دوران بریفنگ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور انسپکٹرز ماحولیات کی سرزنش کی اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور محکمہ ماحولیات کو پبلک پرائیویٹ ہسپتالوں کا وزٹ کرنے اور انسرنیٹرز فنکشنل ہونے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔انہوں نے ضلع فیصل آباد،جھنگ اور چنیوٹ کی کارکردگی پر بھی ناراضی کا اظہار کیااورانسپکٹرز کو سروے کرکے رپورٹ جمع کرانے کی تاکید کرتے محکمہ ماحولیات کی سٹیزن پورٹل پر شکایات اور حل کی تفصیلات بھی طلب کرلیں ۔انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کو بلڈ کی غیر قانونی خرید وفروخت کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں