اسلحہ اور شیشہ نشہ کی ویڈیوز وائرل ،ملزم خوف کی علامت

 اسلحہ اور شیشہ نشہ کی ویڈیوز وائرل ،ملزم خوف کی علامت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جدید اسلحہ اور شیشہ نشہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والا ملزم اہل علاقہ کیلئے خوف کی علامت بن گیا۔۔

، جبکہ بٹالہ کالونی پولیس ملزم کی گرفتاری میں ناکامی کاشکار ہے ۔ذ رائع کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے پیپلزکالونی نمبر 2سی بلاک فوارہ چوک کے رہائشی عبداللہ کی جانب سے جدید اسلحہ کے ہمراہ اور شیشہ نشہ اور ون ویلنگ کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی گئیں۔ ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر اسلحہ کی نمائش کے ساتھ مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کرنا بھی معمول ہے ۔ ذ رائع کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلحہ اور ون ویلنگ سمیت شیشہ نشہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود بھی پولیس ملزم کو حراست میں لینے سے گریزاں ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں