جی سی یو میں شماریات میں فیصلہ سازی کا کردار پرسیمینار

جی سی یو میں شماریات میں فیصلہ سازی کا کردار پرسیمینار

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ ORIC اور PASTIC کے باہمی اشتراک سے شماریات میں فیصلہ سازی کا کردار اور اس کی اہمیت بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔

سیمینار میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔ ماہرین نے بتایا کہ شماریات کا استعمال سائنسی تحقیقاتی میدان اکنامکس، میڈیسن، ایڈورٹائزنگ، ڈیموگرافی اور سائیکالوجی جیسے شعبوں میں ہوتا ہے ۔ ایگریکلچر یونیورسٹی سے ریسورس پرسن ڈاکٹر عارف نے خطاب میں کہا کسی ملک کی اقتصادی ترقی میں شماریات کا کردار نہایت اہم ہے ۔ اگر حکومت کے پاس اعدادوشمار نہیں ہوں گے تو وہ بجٹ بھی نہیں بناسکتی، یہی وجہ ہے کہ قومی سطح پر مناسب مضبوط ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی کے لیے ڈیٹا کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پا سٹک ایم حسنین نے کہا کہ شماریات کسی بھی سیکٹر کے لیے تحقیق میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے ۔ دنیا بھر میں تحقیق اور فیصلہ سازی میں شماریات کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ ڈائریکٹر ORICپروفیسر ڈاکٹر عبدالروف بھٹی کا کہنا تھا کہ کسی بھی شعبہ کی آفاقی ترقی کے لیے شماریات کے اعدادو شمار فیصلہ سازی میں اساس کا کام کرتے ہیں جسکے ذریعے مستقبل کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے ۔ یونیورسٹی میں تمام سائنسی علوم میں تحقیقی پیشرفت کے لیے شماریاتی مہارتوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنا رہے ہیں تاکہ بہتر فیصلہ سازی میں کام آ سکے ۔ سیمینار سے رجسٹرار ڈاکٹر ہدایت رسول،منیجر ORICڈاکٹر شہلا فیصل نے بھی اظہار خیال کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں