حکمران کوٹے ،آسامیوں کی فروخت بند کریں:محبوب الزماں

حکمران کوٹے ،آسامیوں کی فروخت بند کریں:محبوب الزماں

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔حکمران ملازمتوں کی بندر بانٹ۔۔

 ، ممبروں کے کوٹے اور آسامیوں کی فروخت کا سلسلہ بند کرکے نوجوانوں کو باعزت روزگاراوراعلیٰ تعلیم کی سہولتیں فراہم کریں ۔کھیل کے میدانوں اور کھیلوں میں سیاسی مداخلت بند کر کے میرٹ پر کھلا ڑیوں کا انتخاب یقینی بنایا جائے ۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے بھر پور کردار ادا کرے گی۔ المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں جے آئی یوتھ کے ضلعی صدرحافظ نویداعوان کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے انہوں نے کہاگزشتہ انتخابات میں نوجوانوں کو جس تبدیلی اور انقلاب کا خواب دکھایا جا گیاتھا وہ حقیقت ثابت نہیں ہوسکا۔ آزمائے ہوئے اور ناکارہ حکمران ملک میں سٹیٹس کو کی سرپرستی توکر سکتے ہیں عوام کے لیے تبدیلی نہیں لاسکتے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں